انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کی جانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
تحریک انصاف ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے شواہد پی ٹی آئی کے ہاتھ لگ گئے ۔ اس میں پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان شواہد کی بنیاد پر وائٹ پیپر جاری کرنے کے بعد عدالت سے بھی رجوع کیا جائیگا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وائٹ پیپر میں ملک بھر میں انتخابات میں‌دھاندلی کے شواہد پیش کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے 73 حلقوں کی پٹیشن الیکشن ٹریبیونل میں دائر کی گئی ہیں۔ وائٹ پیپرز میں بتایا جائیگا کہ پٹیشن کن کن حلقوں میں دائر کی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وائٹ پیپر میں مبینہ طور پر پری پول رگنگ کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بس بہت ہوگیا اداروں کو نشانہ بنانا بند کر دیں،فیصل واوڈا