اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، فیصلہ کن میچ میں‌پاکستان اور جاپان مدمقابل

ویب ڈیسک: سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن میچ آج پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان آج شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ میں کامیابیوں کے ساتھ ہی فائنل کیلئے گرین شرٹس کا مورال بلند ہے اور فائنل اپنے نام کرنے کیلئَے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر جبکہ ملائیشیا اور نیوزی لینڈ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں معمولات زندگی 4 روز بعد بحال