شہداء کی تعداد35ہزار

اسرائیلی بربریت :غزہ میں شہداء کی تعداد35ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک:غزہ میں6ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بربریت اور حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں 15ہزار بچے بھی شامل ہیں ۔
غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35ہزار 34 افراد شہید جبکہ 78 ہزار 755 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حملوں میں عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں رہائشی عمارتوں، یہاں تک کہ قبرستانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کا سول انفرااسٹرکچر بھی تباہ ہوچکا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اب تک غزہ پر 75 ہزار ٹن بارود برسا کر غزہ کی پٹی کے زیادہ تر شہری انفرااسٹرکچر کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں تقریبا 14 سال لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور بتائیں روپوشی کا ڈرامہ کیوں رچایا، رانا ثناء اللہ/عطاتارڑ