اسرائیلی ٹینکوں پر حماس کے ڈرون حملے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: اسرائیلی بربریت کے خلاف برسرپیکار حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں پر حماس نے ڈرون حملے کر کے ان پر بم گرا دیئے۔ اس سلسلے میں وائرل ویڈیو میں یہ سب بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
حماس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے حماس کے ڈرون حملےکے مقام کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرمیاں ملک مخالف رہیں، عطاء تارڑ