مظفرآباد میدان جنگ

مظفرآباد میدان جنگ بن گیا، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

ویب ڈیسک: آزادکشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد میدان جنگ بن گیا، ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور رینجرز میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس اور فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے پتھرائو کیا۔
شوڑاں کے مقام پر مظاہرین نے گاڑیاں جلادیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی لانگ مارچ کے قافلے اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے ہیں اور شرکا نے امبور کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے۔
حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے جب کہ موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔
آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بھی پہیہ جام ہڑتال ہے اور کاروباری و تجارتی مارکیٹیں اور مراکز بند ہیں۔
دوسری جانب حالات کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اجازت کے بغیر تعمیرات، خیبرپختونخوا ہاؤس سیل