شبلی فراز اور اسد قیصر

شیر افضل کے معاملے پر شبلی فراز اور اسد قیصر میں تلخ کلامی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت کے معاملے پر شبلی فراز اور اسد قیصر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔
اجلاس کے دوران شبلی فراز اور اسد قیصر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، اسد قیصر نے کہا کہ شیر افضل کی سیاسی کمیٹی سے بے دخلی پارٹی سے زیادتی ہے۔
شبلی فراز نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی امور پر بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ آپ کو پارٹی میں آئے چند سال ہوئے 1995 سے بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوں۔
اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کو جس طرح شیر افضل کے خلاف استعمال کیا گیا یہ زیادتی ہے۔
اس دوران شبلی فراز کی معذرت بھی کام نہ آئی، اسد قیصر، شبلی فراز کے رویے پر سیاسی کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کی رہائی منزل، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، گنڈاپور