خواجہ آصف

قومی اسمبلی کی تقریر پر معافی نہیں مانگوں گا،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنی تقریر پر کسی سے معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی والے اتنے گھنائونے جرائم کے بعد بھی معافی نہیں مانگ رہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانے سے چیزیں اور لوگوں نے بھی لی ہوں گی لیکن بانی پی ٹی آئی واحد آدمی ہے جس نے اسے کاروبار بنا لیا اور کروڑوں روپے کمائے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں نے زکواة کی رقم سے سرمایہ کاری کا الزام لگایا جس پر بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا، اب یہ خود عدالت سے بھاگتے ہیں، ان کا وکیل بھی نہیں آتا جبکہ میں عدالت میں پیش ہوتا رہتا ہوں۔
آزاد کشمیر میں جاری احتجاج سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارا اور آزاد کشمیر میں بھارت کا بھی اثر ہے، آزاد کشمیر میں ایسے عناصر موجود ہیں جو چاہتے تھے کہ مظاہرین اور حکومت کا راضی نامہ نہ ہو۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگ بجلی اور گندم پر جس سبسڈی کا مطالبہ کر رہے تھے اسے ہم نے مستقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم ایس سی او کانفرنس کےبعد پیش کیے جانے کاامکان