صوبائی وزیر زراعت

بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائے،صوبائی وزیر زراعت

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے ہدایت کی ہے کہ بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائے تاکہ صوبے کے فصلی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔
صوبائی وزیر کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اہم اجلاس ہوا جس میں مالی سال 25-2024 کے اے ڈی پی، اے آئی پی اور پی ایس ڈی پی کی سکیموں پر بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زرعی اراضی کے ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کو یقینی بنایا جائے۔
سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ زعفران کی پیداوار بڑھانے کے لیے موزوں اراضی کا انتخاب کر کے زعفران کی کاشت پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے اور زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے ہدایت بھی کی ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور بتائیں روپوشی کا ڈرامہ کیوں رچایا، رانا ثناء اللہ/عطاتارڑ