پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ :ارشد ایوب کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر ارشد ایوب کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے درخواست پر سماعت کی ۔
سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار صوبائی وزیر بلدیات اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں باہر جانا چاہتے ہیں لیکن انکا نام پرویژنل نیشنل ائیڈینٹیفیکیشن لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔
ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے عبد الرحمن نے موقف اپنایا کہ کیس میں ہم جواب جمع کرتے ہیں ہمیں مہلت دی جائے ۔
عدالت نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سے سات رو زمیں جواب طلب کرلیا ۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا راکٹ حملہ،12شہری زخمی