اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

چارسدہ :اسلامی جمعیت طلبہ کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ویب ڈیسک: اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی ، اسرائیل ،امریکہ اور اتحادیوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔
ریلی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پڑانگ سے کالج ناظم جواد کی قیادت میں نکا لی گئی جو مختلف بازاروں سے گزرتی ہوئی فاروق اعظم چوک چارسدہ پہنچی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا ئے ہیں ، مظالم پر مسلم امہ کی حکومتوں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ مسلم حکمران بزدلی کا شکار ہیں ،اسرائیل امریکہ سمیت دیگر کفریہ قوتوں کے آشیر باد سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ عوام یہودی اور امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جبکہ نوجوانان سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینیوں کے حق میں اپنی بھرپور آواز اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری