غیر یقینی سیاسی صورتحال میں بہتری مہنگائی کنٹرول کرنے میں معاون قرار

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پہلی ششماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال میں بہتری کی بدولت مہنگائی کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
سٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی کیفیت کے عنوان سے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری کر دی۔
اس رپورٹ میں جولائی تا دسمبر مالی سال 2024 کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حقیقی اقتصادی سرگرمیاں گزشتہ سال کے سکڑاؤ کے برعکس معتدل بحال ہوئی ہیں۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) کے باعث بیرونی کھاتے پر دباؤ کم ہونے میں کافی مدد ملی ہے۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلی ششماہی میں ملکی معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں سٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال بہتر کرنے سے مہنگائی کو تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پینٹاگون وسیع تر علاقائی تنازعے سے بچنے کے لیے کوشاں