ہمارے خلاف گواہی کوئی نہِیں، چھاپے جاری ہیں، بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ملک بھر سے کیا جا رہا ہے۔ اس پر عمل کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، ہمارے خلاف کوئی گواہی نہیں جبکہ ہمارے گھروں پر چھاپے تواتر کے ساتھ مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اکتائے ہوئے انداز میں کہا کہ بہتر ہے اب سزائیں دیں اور جان چھوڑیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، مہنگائی کے خلاف لوگ ایسے نکلیں گے جیسے کشمیر اور راولا کوٹ میں نکلے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اس ملک میں انصاف کا مذاق اور انصاف کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی سے میرا تعلق ضرور ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاﺅس پر حملہ بارے ایف آئی آر درج کرانے پر غور