لاہور، شہدائے وطن کی یاد میں شاندار تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: شہدائے وطن کی یاد میں لاہور کے اہحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یاد رہے کہ کیپٹن سلمان سرور شہید ستارہ بسالت کی گیارہویں برسی کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شہدائے اے پی ایس پشاور کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔
سیمینار کا عنوان شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے رکھا گیا تھا۔ تقریب میں شہدائے وطن کے لواحقین، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن سلمان سرور شہید ستارہ بسالت نے 14 مئی 2013 کو خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
شہدائے وطن کی یاد میں‌منعقدہ تقریب کے دوران قومی گلوکارائیں شازیہ منظور اور سائرہ طاہر نے ملی نغموں کی صورت میں شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
مقررین نے ناقابل تسخیر قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کی قربانیوں اور غازیوں کی جانثاری کو ملک کی بقا اور سلامتی کی وجہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  رقم منتقلی کا الزام، محمود خان بھی انٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے، مقدمہ درج