نان فائلر کیخلاف گھیرا تنگ، اکاونٹ سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کی بجا آوری کا سلسلہ جاری، پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران نان فائلر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا عندیہ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق نان فائلر کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور کر لی گئی۔
نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے اس تیکس کو بڑھا کر 0 اعشاریہ 9 فیصد کرنے کی تجویز آئی ایم ایف نے منظور کر لی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیلیے اراکین خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسد قیصر