بیرسٹر گوہر

بلاول نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا،بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا،انتہائی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی۔
عامرڈوگر کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے تھے ایوان اچھے طریقے سے چلے، فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول نے اسمبلی میں تقریر کی۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بلاول جمہوریت کی باتیں برائے نام کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا، ڈپٹی سپیکر نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس بلایا، بلاول بھٹو کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔
اس موقع پربات کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ بلاول نے ایوان کا ماحول خراب کیا، بلاول بھٹو نے ثابت کیا مسٹر 10پرسنٹ کے بیٹے ہیں، بلاول نے گھر کا غصہ ایوان میں نکالا، ہم نے بلاول کو تحمل سے سنا، جب انہوں نے ذاتی حملے کئے پھر نعرے لگائے۔
انہوں نے کہاکہ بلاول کی تقریرکی مذمت کرتے ہیں، ہم آگ کے دریا سے گزر رہے ہیں، ایوان کے اندراور ان کو باہر بھی بھرپورجواب دیں گے۔

مزید پڑھیں:  کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت، خودکش حملہ آور قافلے کا انتظارکررہا تھا