طورخم بارڈر

پاک افغان طورخم بارڈر تین روز بند رہے گا

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کے دفاتر اور سارا سسٹم نئے دفاتر میں منتقلی کے باعث پاک افغان بارڈر طورخم تین روز تک بند رہے گا۔
حکام کے مطابق دفاتر کی منتقلی کے باعث امیگریشن کا عمل عارضی طور پرمعطل رہے گا، پاک افغان بارڈر طورخم 17 سے 19 مئی کو دونوں جانب سے پیدل آمدورفت کے لئے بند رہے گا۔
بارڈ صرف مال بردار گاڑیوں، امپورٹ ایکسپورٹ کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔
افغانستان جانے والے اور پاکستان آنے والے افغان شہری مسافر ان تین دنوں میں سفر سے گریز کریں تاکہ تکلیف سے بچ سکیں۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے سامنے فائرنگ، 3 افراد قتل، 5 زخمی