پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کے لئے خوشخبری ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔
اس سلسلے میں وزات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 15روپے 39پیسے کی کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 288 روپے 49پیسے فی لیٹر سے 273روپے 10 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 7روپے 88پیسے کی کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 281روپے 96پیسے سے کم ہوکر 274 روپے 8پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 86پیسے فی لیٹراورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جو آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، 26 ہزار 622 وطن لوٹ گئے