ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی، پنجاب کے شمالی، وسطی بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں ریکارڈ کیا گیا جہاں 49 ڈگری سنٹی گریڈ تھا۔
اس کے بعد جیکب آباد 47، لاڑکانہ اور ڈی جی خان وغیرہ میں 46، سبی میں 43 جبکہ لاہور میں 41 سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد اب محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور گرم رہنے کی رپورٹ جاری کر دی ہے.

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری