عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: 8 فروری ملک بھر میں کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن میں 2 ہزار 158 ٹن واٹر مارک پیپرز استعمال ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 859 حلقے بنے جن میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے۔ ان میں مردوں کیلئے 25 ہزار 211، خواتین کیلئے 23 ہزار 844 جبکہ مشترکہ 41 ہزار 58 پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پولنگ کیلئے 2 لاکھ 76 ہزار 398 بوتھ قائم کئے گئے جبکہ 7 لاکھ بیلٹ باکسز اس دوران زیر استعمال رہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار سے زائد امیدواروں کو نوٹسز جاری کرنے کی نشاندہی بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں فائِرنگ و حادثات، 7 افراد جاں بحق