دیر بالا، ڈاٹسن کھائی میں جا گری، ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے علاقے واڑی جیلاڑ میں ڈاٹسن کھائی میں جاگری۔
ذرائع کے مطابق اس حادثے میں ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ دونوں بھائی اپنی ڈبل کیبن گاڑی میں واڑی جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق جیلاڑ میں پیش آنے والے حادثے میں ڈاٹسن میں سوار ایک بھائی جاں بحق ہوا جس کی شناخت جلیل کے نام سے ہوئی جبکہ سہیل نامی اس کا دوسرا بھائی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کیمپس میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈے پر آگاہی واک