ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات کے دس ویلیج کونسل چیئرمینوں کی جانب سے واٹر سپلائی سکیم کے خلاف بڑاہوتر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی۔ اس دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق واٹر سپلائی سکیم کے پی سی آئِی پی پراجیکٹ کے خلاف لوئر گلیات کی دس ویلیج کونسل چیئرمینوں سمیت بلدیاتی نمائندگان، مقامی افراد اور سیاسی و سماجی رہنماؤں وغیرہ کی جانب سے بڑا ہوتر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک تو واٹر سپلائی سکیم پہلے ایبٹ آباد کو دی گئی دوسرا بغیر مشاورت زبردستی دوسری واٹر سپلائی سکیم لگانا لوئر گلیات کے ساتھ ظلم ہے۔
ویلیج کونسل چیئرمینوں سمیت ریلی شرکاء نے اس سکیم پر درجنوں تحفظات ظاہر کئے۔ مظاہرین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی صورت واٹر سپلائی سکیم نہیں لگنے دیں گے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات منوانے کیلئَے شدید احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی