بانی پی ٹی آئِی کی ویڈیو لنک پیشی کیلئے انتظامات مکمل

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے بعد تاحال کسی عدالت میں ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے احکامات جاری کئے گئے تھے.

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش سے موسم سرد ہو گیا