ویب ڈیسک: 9 مئی کے حوالے سے 2 مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منظور کر لی۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اس حوالے سے فیصلہ سنا دیا۔
دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک اور سردار عبدالرازق پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ سول لائن کے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 11 مقدمات میں فاضل عدالت نے ضمانتیں منظور کیں۔
Load/Hide Comments