جامعات کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی ایچ ای سی کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے کہا ہے کہ جامعات کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی ایچ ای سی کا قیام ناگزیر ہے۔ اس سے نہ صرف جامعات کے مسائل حل کرنا آسان ہو جائِیں گے بلکہ دیگر مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔
صوبائِی وزیر برائِے اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ جامعات کو مالی بحران سے نکالنا اور نظام کو ٹھیک کرنا ہماری ترجیحات ہیں۔
مینا خان نے کہا کہ بی ایس پروگرامز میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرا رہے ہیں تاکہک کسی بھی مرحلہ میں طلبہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
صوبائِی وزیر کا کہنا تھا کہ کالجز کیلئے ایک انڈومنٹ فنڈ قائم کررہے ہیں جس سے انٹر میڈیٹ لیول پر میرٹ پر داخلہ لینے والے تمام طلبہ اور یتیم بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کے جامعات میں وائس چانسلرز اور مالی مشکلات کے سیشوز ہیں۔ صوبائی ایچ ای سی کے قیام سے ان مسائل سے کسی حد تک چھٹکارا مل سکتا ہے.
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان کا کہنا تھا کہ 2017 سے 2024 تک ایچ ای سی نے خیبر پختونخوا کے جامعات کے لیے فنڈ میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ سالانہ ملنے والی گرانٹ 8 سے 9 ارب روپے بہت کم ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے کشیدگی، ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کا خطرہ