ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقہ اضا خیل میں واقع پٹرول پمپ میں آگ گئی ،آگ نے فلنگ سٹیشن میں کھڑی آئل ٹینکرزسمیت دیگرگاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا ۔
نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگی والی آگ کے نتیجے میں دوٹرک مکمل طورپر جل کرخاکستر جبکہ دو ٹرکوں کو جزوی نقصان پہنچا ،اطلاع ملنے پر فائر ریسکیو کے ڈیزائسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا جس سے مزید گاڑیوں کو نقصان سے بچالیا گیا ۔
Load/Hide Comments