علی پرویز

علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ