کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

ویب ڈیسک: کرغزستان میں پرتشدد واقعات کے دوران پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملے اور طلبہ کو زدوکوب کرنے پر اسلام آباد میں تعینات کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے انہیں کرغزستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے حکومت کرغزستان کے حکام سے رابطے میں ہے۔
کرغز حکام نے خود بھی بشکیک میں غیرملکی طلبہ کے خلاف پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے بتایا گیا کہ معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے وزارت خارجہ کو یقین دلایا کہ قصورواروں کو سزا دینےکا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کرغزستان کی صورتحال پر ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوامیں غیرملکیوں کیلئے سپیشل سکیورٹی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ