کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے

ویب ڈیسک: پرتگال کے معروف سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو دنیا بھر میں شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے نکل گئے۔
ذرائع کے مطابق 2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 50 ایتھلیٹس کی فہرست میں کرسٹانو رونالڈو سرفہرست ہیں۔
رونالڈو نے 12 ماہ کے دوران 26 کروڑ ڈالرز کما کر دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو مسلسل دوسری بار دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر گالفر جوہن رحم موجود ہیں۔ جو ایک سال میں 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے۔
تیسرا نمبر ارجنٹینا کے مایہ ناز فٹ بالر لیونل میسی کا ہے جن کی سالانہ آمدنی 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی۔
چوتھے اور 5 ویں نمبر پر باسکٹ بال پلیئرز لی بورن جیمز اور گیانس ایٹی ٹیوکونمپو رہے۔ چھٹے نمبر پر فرانس کے نوجوان فٹبالر کیلان ایمباپے، ساتویں نمبر پر برازیلین فٹ بالر نیمار ، فرنچ فٹبالر کریم بنزیما 8ویں، باسکٹ پلیئر سٹیفن کری 9ویں جبکہ رگبی پلیئر لیمار جیکسن 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کما کر 10ویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف اور آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات متوقع