ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرکاری املاک، اداروں اورع محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اُس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے جھوٹ منسوب کرکے خیبر پختونخواحکومت اپنی ساکھ بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر آئین اور قانون کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق اور وسائل کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں کسی قسم کی محاذ آرائی سے بچنے کی بھی کوشش کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خانمائی میں سکول وین کو حادثہ، 14 طالبعلم زخمی