سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت

ویب ڈیسک: ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ حملہ کیس کے حوالے سے پشاور کے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں بتایا گیا کہ اے ٹی سی ملزم حماد الدین کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے فوری رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی جانب سے جاری حکمنامہ میں بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی اکثر کیسز میں گرفتاری بغیر ثبوت کے کرتی ہے جبکہ اختیارات کا غلط استعمال بھی نوٹ کیا گیا ہے۔
اسی تناظر میں تحریری حکمنامہ میں بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر نظرثانی کا وقت آگیا ہے۔
ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ کیس کے حوالے سے حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ پر 2017 میں حملہ ہوا جبکہ ملزم حماد الدین کو 6 سال بعد گرفتار کیا گیا حالانکہ ملزم کے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں۔
اس پر انسداد دہشتگردی عدالت نے حماد الدین کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں معمولات زندگی 4 روز بعد بحال