مینا خان آفریدی

کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرغزستان میں موجود طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ہزاروں طلبہ کرغزستان میں ہیں جن کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی ضرورت ہے خیبر پختونخوا حکومت صورتحال مکمل آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر طلبہ کوواپس لانے کیلئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی ،وفاق اپنا کردار ادا کرے،طلبہ کے اہل خانہ جس غم سے گزر رہے ہیں اس پر وفاق کی سرد مہری افسوس ناک ہے۔
مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں موجود طلبہ کے اہل خانہ کیساتھ رابطے میں ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخواحکومت ان کیساتھ کھڑی ہے، طلبہ کو واپس لانے کے تمام اخراجات خیبر پختونخوا حکومت برداشت کریگی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کا تعلیمی کیرئر محفوظ بنانے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں ،طلبہ کی جان کا تفظ اولین ترجیح ہے جس کے بعد تعلیمی کیرئیر کے حوالے سے منصوبہ بندی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  حماس کو قیدی فوری طور پر رہا کرنے چاہئیں، میتھیو ملر