نماز جنازہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائیگی

ویب ڈیسک: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نمازجنازہ منگل کو ادا کی جائے گی۔
ایرانی صوبہ مشرقی آذربائیجان کے حکومتی عہدیدار حسن حقیقیان نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ منگل کو تبریز شہر میں ادا کی جائے گی۔
نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد ابراہیم رئیسی کی میت کو تہران لے جایا جائے گا، صدر رئیسی کو شمال مشرقی ایران میں ان کے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز جا رہے تھے، ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا، حادثہ ضلع اوزی اور پیر داد قصبے کے درمیانی علاقے میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  نہیں معلوم وزیراعلیٰ کہاں ہیں، جو ڈرامہ پہلے ہوا اب بھی وہی جاری ہے