پشاور، ضم اضلاع کے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کو پنشن دینے کافیصلہ

ویب ڈیسک: ضم اضلاع کے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کے پینشن کا مسئلہ حل کر لیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں بھی پنشن کا حقدار قرار دیدیا۔
سی پی او کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضم اضلاع کے سابق خاصہ دار اور لیوز اہلکاروں کے پنشن کا مسئلہ تھا۔ فاٹا انضمام کے بعد خاصہ دار اور لیویز فورسز کو خیبرپختو نخوا کو پولیس میں ضم کیا گیا تھا۔
سی پی او ذرائع کے مطابق انضمام سے قبل خاصہ دار 10 سال سے کم مدت ملازمت کی وجہ سے پنشن کے حقدار نہیں ٹھہرائے جاتے تھے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مسائل کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی۔ محکمہ داخلہ نے مروجہ قوانین کے تحت تمام ضم اہلکاروں کو پنشن دینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 75 کیسز رپورٹ