سرکاری حج کوٹہ

سرکاری حج کوٹہ:31ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک: سرکاری حج کوٹہ کے تحت126 پروازوں کے ذریعے 31ہزار 57پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق آج 12 پروازوں کے ذریعے مزید عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔
پرائیویٹ سکیم کے 2 ہزار سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچے، 12 ہزار 435 عازمینِ کرام زیارتِ مدینہ منورہ مکمل کر کے عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جدہ کیلئے براہ راست حج پروازوں کا آغاز 24مئی سے ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج کی طبی سہولیات کیلئے 156، آمدورفت، رہائش و خوراک کے انتظامات کیلئے 336 افراد پر مشتمل معاونین مصروف عمل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، 701 مشتبہ کیسز رپورٹ