اداکارہ زینب جمیل

سابق اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پرلگا دیا

ویب ڈیسک: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر الزام لگادیا ۔
سابق ماڈل و اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ میرے شوہر نے کرایا کیونکہ میرا شوہر 2 ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  افغان اوپننگ جوڑی نے بابر اور رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے دھمکی آمیزپیغامات بھی دیے گئے تھے، میرے پاس ثبوت ہیں، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں۔
زینب جمیل کا کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور میری مدد کی جائے، آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور میری تفتیش کو شفاف بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، درشخیل بگڑہ اور تحصیل غازی کے کوٹیڑہ کے پہاڑوں پر آتشزدگی