ایک بچت تمام پراجیکٹس پربھاری،تعلیم وصحت سمیت601 منصوبے ختم

ویب ڈیسک: صوبہ میں بچت سکیم تمام منصوبوں پر غالب آ گئی، تعلیم اور صحت سمیت 601 ترقیاتی منصوبے ختم کر دیئے گئے۔
اس حوالے سے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 601 ترقیاتی منصوبے ختم کر دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کے ختم کرنے سے 473 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
یاد رہے کہ منصوبوں کی ریشنلائزیشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 3 اپریل کو منعقدہ اجلاس میں دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کے 47 منصوبے ختم ہونے سے 76 ارب 20 کروڑ 75 لاکھ جبکہ ملٹی سیکٹر ڈیویلپمنٹ کے 66 منصوبے ختم کرنے سے 74 ارب 53 کروڑ 33 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔
محکمہ جاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 46 اور اعلیٰ تعلیم کے 37 منصوبے ختم کرنے سے اربوں بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ دھماکہ، 2چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق