بلوچستان، مسافر بس حادثے کا شکار، 28 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان میں‌تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس ضلع واشک کے مقام پر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یاد رہے کہ ٹائر پھٹنے کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا۔ ان میں بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا جائِیگا۔
اس حوالے سے لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
حادثہ میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 22 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں 28 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی لاپتہ، گرفتاری کا خدشہ