مارگلہ پہاڑیوں میں 15 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، وزیر داخلہ کا تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات نے عوام کو پریشان کر دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت بھی کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، دفتر خارجہ