موبائل سمز بحال

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7ہزار سے زائد موبائل سمز بحال

ویب ڈیسک:ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ،ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئرکیا گیا، ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرزکی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671نان فائلرز کی فہرست تیارکی گئی تھی۔
خیال رہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل اور حزب اللہ میں زور کا جوڑ، ایک دوسرے پر بمباری جاری