تعطیلات کا اعلان

خیبر پختونخوا کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے تمام میدانی علاقوں میں یہ تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے بالائی سرد اضلاع میں یہ تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی-

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا