خاور مانیکا پر حملہ آور وکلاء کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر علی ظفر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ روز عدت نکاح کیس میں پیش آنےوالے واقع کے حوالے سے کہا ہے کہ خاور مانیکا پر حملہ کرنے والے وکلاء کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ملوث افراد کے لائسنس منسوخ ہونے چاہئیں۔
سینیٹر و بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ۔ اس بات ثبوت آج کل تحریک انصاف کے ساتھ پیش آنے والے حالات ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت نکاح کیس کے دوران وکلاء نے خاور مانیکا کی خوب درگت بنائِی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، گنڈاپور