مردان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2افراد قتل، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران 2 افراد قتل کر دیئے گئے.
ذرائع کے مطابق مردان میں‌ہونیولاے پہلے واقعے میں‌ الحاج اسماعیل اعوان پر نامعلوم افراد کی جانب سے رات گئے قاتلانہ حملہ ہوا جس میں‌وہ جاں بحق ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دیوار پھلانگ کر لان میں چارپاٸی پر موجود الحاج اسماعیل اعوام پر اندھادھند فاٸرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
مردان تھانہ ہوتی میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسماعیل اعوان کو نا معلوم افراد نے قتل کیا ہے اس بارے میں صبح معلوم ہوا۔
پولیس نے مقتول کی لاش کو مردان ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئَ منتقل کر دیا۔ دوسری جانب ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے مقتول کے بھائیوں کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مردان میں دوسرا واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ مردان روڈ پر رونما ہوا۔ نوجوان مدرسے کا طالب علم تھا۔
مقتول کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  اندوہناک واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، وزیراعظم