سورج سوا نیزے پر ، ملک بھر میں شدید گرمی کی وارننگ جاری

ویب ڈیسک: سورج سوا نیزے پر آ گیا، شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ غیر ضروری کاموں کیلئے گھروں سے نہ نکلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سے ہی سورج آگ برسانے لگا ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام لاہور، جہلم اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے بعض اضلاع میں ایک ہفتے سے سورج کا پارا ہائی ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سے کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں سکھر، نواب شاہ، حیدرآباد، دادو، موہنجو دڑو میں پارہ 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید گرمی کا امکان ہے، سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 51، کوئٹہ میں 35، قلات میں 31 ،نوکنڈی میں 43 اور تربت میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، گنڈاپور