خیبرپختونخوا کے بالائِی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمایت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب جاری رپورٹ میں بالائی علاقوں میں کوہستان، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں بالائی علاقوں میں‌گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ اہالیان علاقہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا