ملک بھر میں جون تا اگست زیادہ مون سون بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان میں جون تا اگست بیشتر مقامات پر معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا جبکہ جنوبی سندھ اور بلوچستان میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ان مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کے باعث خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے جس سے دریاوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اعلامیہ جاری