اسرائیلی دہشتگرد فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں، مسلم دنیا کب متحدہ ہوگی، اردوان

ویب ڈیسک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیلی مظالم رُکوانے میں اسلامی ممالک کی ناکامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دہشتگرد فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں، آخر مسلم دنیا کب متحدہ ہوگی۔
انقرہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر نے آو آئی سی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا تھاکہ روز فلسطینی شہدا کی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشتگرد فلسطینیوں کی حرمت پامال کر رہے ہیں، بچوں اور خواتین تک کو شہید کیا جا رہا ہے۔
یہ اسرائیلی دہشتگرد پناہ گزینوں کے خیمے تک جلا رہے ہیں۔ آخر مسلم دنیا کب متحد ہوگی؟
انہوں نے جارحانہ انداز میں کہا کہ او آئی سی ان مظالم کے خلاف کب مؤثر پالیسی اپنائے گی؟ کہ یہ فلسطینی بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔
صدر اردوان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشتگردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے پر اللہ ہم سب کا احتساب کرے گا۔
یاد رہے کہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی افواج نے بم برسائے جس سے متعدد بچوں کی شہادتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، یہ تصویر میری ہے،پختون یار خان کا پیغام