گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات، صوبائی مسائل زیر بحث

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام اباد میں قائم مقام صدر اور وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ سمیت صوبائِی مسائل پر وزیرِاعظم سے بات کی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کہا کہ صوبہ میں 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں۔ دیر موٹر وے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کو علی قاسم گیلانی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ