بجلی یونٹ مزید 3 روپے 49 پیسے مہنگا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: ملک میں جاری مہنگائی اور بیروزگاری کے باوجود عوام پر ایک اور بجلی گرانے کی تیاریاں کی جانے لگی ہیں۔ بجلی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔
یاد رہے کہ سی پی پی اے نے اپریل کے ایف سی اے کی مد میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کی صورت میں صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر