سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان، 75 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

ویب ڈیسک: سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جانے لگا ہے جس کے ساتھ ہی 75 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر ابتداء میں مثبت رجحان پایا گیا۔
اس دوران سٹاک ایکس چینج کے بینچ مارک انڈیکس میں 276 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں 75 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 276 پوائنٹس اضافے سے 75 ہزار 113 پوائنٹس تک دوبارہ پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست