انسداد منشیات

انسداد منشیات کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا ایکشن پلان منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد منشیات کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت انسداد منشیات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکشن پلان کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔
اجلاس میں انسداد منشیات کے لئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 2000منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
جلاس میں فیصلہ کیا گیا منشیات کے عادی افراد کی بحالی میں نجی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا گیا، تعلیمی اداروں کے طلبہ کو اس لعنت سے محفوظ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی لازمی جنرل سکریننگ کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، طلبہ کی جنرل سکریننگ رپورٹ کو راز رکھا جائے گا، سکریننگ رپورٹ صرف طلبہ کے والدین کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔
اجلاس میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کریک ڈان کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ منشیات کے استعمال کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، منشیات کے استعمال کے مثر تدارک کے لئے سنجیدہ و مربوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا